لندن، (یو این آئی؍سپوتنک) جنسی استحصال کے ایک مقدمے میں پھنسے ہوئے برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو نے متاثرہ فریقوں کی جانب سے عدالت کے باہر طے پانے والے تصفیے میں 1.6 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ شاہی خاندان سے متعلق ذرائع کے حوالے سے بدھ کو میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی۔پرنس اینڈریو نے ورجینیا گیفرے کے ساتھ عدالت سے باہر ایک سمجھوتہ کیا۔گیفرے نے پرنس پر ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ دونوں فریق 30 دنوں میں معاملہ حل کر لیں گے ۔ اس کے علاوہ پرنس اینڈریو تشدد کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک تنظیم کو کافی رقم ادا کریں گے ۔ مقامی اخبار مرر نیوز پیپر کے مطابق اس میں سے صرف 2ملین پاؤنڈ ہی تنظیم کو دیے جائیں گے اور بقیہ 10 ملین پاؤنڈ (16 ملین ڈالر) ذاتی طور پرگیفرے کو جائیں گے ۔اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ اور پرنس چارلس نے پرنس اینڈریو پر معاملہ طے کرنے کے لیے کافی دباؤ ڈالا تھا تاکہ یہ تنازع ملکہ کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات پر اثر انداز نہ ہو۔ معاہدے کے باوجود پرنس اینڈریو اب بھی مبینہ طور پر بے گناہی کا دعوی کر رہے ہیں اور عوامی زندگی میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پرنس اینڈریو پر 38 سالہ گیفرے اور ان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ گیفرے ایک امریکی آسٹریلوی کارکن ہے ۔
شہزادہ اینڈریو جنسی زیادتی کیس میں 1.6 ملین ڈالر پر رضامندی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS