امریکہ: 2019 سے لاپتہ بچی دو سال بعد خفیہ کمرے سے بازیاب

0
New York Post

نیویارک(ایجنسیاں) : 2019 سے لاپتہ 4 سالہ بچی کو نیویارک پولیس نے ایک گھر کی سیڑھیوں کے نیچے بنے خفیہ کمرے سے صحیح سلامت بازیاب کرلیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیسلی شلٹس کے اغواکار خود اس کے والدین تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جرم میں بچی کے دادا بھی شامل ہیں۔2019 میں گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کو پیسلی کے والدین پر پہلے سے ہی شک ہوگیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں، پیسلی اور اس کی بڑی بہن، کی سرپرستی کا حق کھو دیا تھا جس کے بعد دونوں لڑکیوں کو دوسرے قانونی سرپرست کے حوالے کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہی وجہ تھی جس نے پیسلی کے والد کرک شلٹس (32 سال) اور والدہ کمبرلے کوپر (33 سال) کو اپنی بیٹی اغوا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس اس سے قبل بھی گھر کی تلاشی لے چکی ہے۔ پچھلی بار جب پولیس کرک شلٹس کے گھر سرچ وارنٹ لے کر ا?ئی تھی تو پیسلی کے دادا نے پوتی کی گمشدگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔تاہم اس بار تلاشی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تہہ خانے میں جاتی سیڑھیوں کی ساخت کچھ عجیب سے لگی۔ سیڑھیوں کی متعدد تختیوں کو جب اکھاڑا گیا تو سیڑھی کے نیچے پیسلی اپنی ماں کمبرلے کوپر کے ساتھ چھپی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق بچی بالکل تندرست ہے جسے اب اْس کی بڑی بہن اور قانونی سرپرست کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS