زرعی سائنسدان سوامی ناتھن کے انتقال پر وزیر اعظم مودی، نائب صدر جمہور کا اظہار غم

0
دھنکھر نے معروف سائنسدان سوامی ناتھن کے انتقال پر غم کا اظہار کیا
دھنکھر نے معروف سائنسدان سوامی ناتھن کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

  نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں سبز انقلاب کے بانی عظیم زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے معروف سائنسدان اور سبز انقلاب کے بانی ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال پر جمعرات کو گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
گدیپ دھنکھڑ نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر۔ سوامی ناتھن نے ہندوستانی زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کو غذائی تحفظ فراہم کرنے اور کروڑوں ہندوستانی کسانوں کی خوشحالی میں ان کا ایک منفرد کردار ہے۔

مزید پڑھییں:

لوک سبھا کمیٹی کو سونپا گیا دانش علی کا معاملہ، بی جے پی ایم پی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ’’میں بحران کی اس گھڑی میں مسٹرسوامی ناتھن کے اہل خانہ اور ان کے خیر خواہوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

معلوم ہوکہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کا جمعرات کی صبح 11.20 بجے چنئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS