وزیراعظم مودی، کووند،نائیڈو،شاہ اوربیجل نے سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کی

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی  145 ویں یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی نے کہا ’’قومی یکجہتی اور سالمیت کے علمبردار ،آئرن مین سردارولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش  خراج عقیدت ‘‘۔
سردار پٹیل کے یوم پیدائش  کو ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پرمنایا جاتا ہے اوراس موقع پر وزیراعظم مختلف تقریبات میں شرکت کے لئے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ سردار پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ملک کے عوام کو قومی اتحاد کا حلف بھی دلائیں  گے۔
 صدررام ناتھ کووند ، نائب صدرایم وینکیا نائیڈو،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج یہاں ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
رام ناتھ کووند ،  ونکیا  نائیڈو ، امت شاہ اورانل بیجل صبح ساڑھے آٹھ بجے پٹیل چوک پرواقع سردار پٹیل کے مجسمے پر پہنچے اور ان کی 145 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک بھر میں سردار پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
 مجمسہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد امت  شاہ نے وہاں موجود لوگوں اور ملک کے عوام کو  قومی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کا حلف دلایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کریں۔
اس موقع پر ہر سال ’یونٹی ریس‘کا بھی انعقاد کیا جاتا رہا تھا،لیکن اس بار کورونا وائرس  کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں اس ریس کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔
وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمہ اسٹیچیو آف یونٹی  پر جاکر انہیںخراج عقیدت پیش کریں گے اور ملک کے عوام کو  قومی اتحاد کا حلف دلائیں  گے۔ وہ یوم اتحاد پریڈ کا بھی  جازئزہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS