نئی دہلی (ایجنسیاں): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کے مستقبل پر بات چیت کافی خوشگوار رہی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے لکھاکہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دہشت گردی، تشدد اور شہری جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔
Held a good conversation with my Brother HRH Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud on the future of Strategic Partnership between India and Saudi Arabia. We exchanged views on the West Asia situation and shared concerns regarding terrorism, violence and the loss of…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 26, 2023
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ کے متاثرین کو نہ بھولیں محمد صلاح کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام
دونوں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال بالخصوص اسرائیل -حماس تنازع پر توجہ مرکوز تھی۔