صدر ایردوان کا سیکرٹری جنرل گوتریس اور روسی صدر پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ

0

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے الگ الگ فون پر بات چیت کی ہے۔ صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان گوتیرس ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دائرہ کار میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ معصوم شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے اور اس سلسلے میں ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کے بارے میں غور کیا گیا۔

مذاکرات میں غیر متناسب حملے صورتحال کو مزید تعطل کی طرف لے جانے کی جانب ایردوان نے توجہ مبذول کرواتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایردوان پوتن ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشویشناک تنازعہ اور کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےاٹھائے جانے والے اقدامات جائزہ لیا گیا۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ شہری بستیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے اور ترکیہ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر “اقصیٰ طوفان ” کے نام سے بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں اور غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیںفلسطین کے مسئلے پر ایرانی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب سے فون پر بات کی

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS