گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا

0
گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا
گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا

یروشلم: اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کے حکمراں دھڑے حماس اور لبنان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جاری تنازعہ میں ملک کی مدد کے لیے گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ’’جدید گولہ بارود لے کر منگل کی شب اسرائیل کے جنوبی صحرائے نیگیف میں نیواتیم ایئربیس پر اترا۔”

مزید پڑھیں: ایران کااسرائیل فلسطین جنگ کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ حماس کے خلاف اسرائیلی افواج کی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے اور جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مشرقی بحیرہ روم پہنچا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS