غزہ پر فاسفورس بموں کا استعمال ہوا ہے: حکومت فلسطین

0

گزہ: فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں آبادی والے علاقوں پر اپنے حملوں میں فاسفورس بموں کا استعمال کیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل، غزہ کے شمال میں کرامہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے۔

جنیوا میں قائم یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر رامی عبدو نے اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستوں نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں گنجان آباد علاقوں میں فاسفورس ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی سابقہ ​​رپورٹس میں کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں میں فاسفورس کا استعمال کیا۔

دوسری جانب ،اس معاملے پر اسرائیل کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ حماس کی عسکری شاخ، القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر ” طوفان الاقصیٰ ” کے نام سے ایک بڑا حملہ کیا ہے ، غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے جبکہ مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں: فلسطین کے مسئلے پر ایرانی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب سے فون پر بات کی

 

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی شمشیر آپریشن شروع کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS