ایران پر حملے کی تیاری : اسرائیلی فضائیہ کی تربیت کا آغاز

0
image:www.timesofisrael.com

تل ابیب (ایجنسیاں): اسرائیل نے پھر سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے ملٹری مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کی فضائیہ نے 2سال بعد اہم ملٹری مشق کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ اس مشق کے لیے اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے بھاری بجٹ مختص کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس سے قبل اپنی فضائیہ کو ایران کے نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنانے کے لیے تیاری کا حکم بھی دیتے ہوئے مہارت میں اضافے کے لیے اعلیٰ سطح کی تربیتی مشق کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ فوجی چیف کے کی ہدایت پر اسرائیلی فضائیہ نے 2 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر فوجی حملے کے لیے

www.timesofisrael.com

تربیت کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں متبادل عسکری منصوبہ ضرور تیار رہنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے رواں برس کے آغاز میں ہی اپنی فوج کو ایران پر حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور اسرائیلی حکومت امریکہ کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے بھی خبردار کرچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS