کولکاتا(یواین آئی) : مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ریاست میں متعدد معاملات میں بڑا آپریشن شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ منگل کو ای ڈی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایس سی بدعنوانی، کوئلہ اسمگلنگ اور گائے اسمگلنگ کی جانچ کی کارروائی تیز کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ان کیسز کی تحقیقات کے لیے افسران کو دس نئی ٹیموں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ جانچ ٹیمیں ریاست میں ایس ایس سی بدعنوانی، کوئلہ اور گائے کی اسمگلنگ کے معاملات کو دیکھیں گی۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ٹیموں کو تحقیقات کے لیے مختلف سرچ آپریشنز میں استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منگل کی دیر راتتک جاری رہنے والی میٹنگ میں ریاست میں بھرتیوں میں بدعنوانی اور اسمگلنگ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں دہلی کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔ ای ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر کے عہدے کے افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق کلکتہ کے ای ڈی آفس کے عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شرکت کی۔ حال ہی میں اس ماہ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ریاست کے کئی پولیس افسران کو طلب کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کوئلہ معاملے میں ایک ریاستی وزیر کو بھی دہلی ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی لیڈران اسمگلنگ کے معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انہیں مستقبل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے ۔صرف اسمگلنگ کیس ہی نہیں، ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپیتا مکوپادھیائے کو ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کیس میں ای ڈی پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔ اس معاملے میں بھی گہری سازش کے ثبوت ملے ہیں، ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ بڑی رقم کا لین دین ہوا ہے ۔ ای ٹی ذرائع کے مطابق اس کے ٹھکانے کو تلاش کرنے کے لیے مستقبل میں آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔انوبرتو منڈل اس وقت گائے کی اسمگلنگ کیس میں سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ آنے والے دنوں میں گائے کی اسمگلنگ کیس میں مالیاتی لین دین اوراثاثوں کی چھان بین کا منصوبہ ہے جس میں افسران کی بھی ضرورت پڑے گی۔ اس لیے ای ڈی ذرائع کے مطابق دہلی اور پڑوسی ریاستوں سے افسران کو لا کر ان دس ٹیموں کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کوئلہ اسمگلنگ اور گائے اسمگلنگ معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی کی تیاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS