38سال بعد شہید جوان چندر شیکھر کی آخری رسومات ادا

0

ہلدوانی/دہرادون (یو این آئی) : 1984میں سیاچین میں آپریشن میگھدوت کے دوران شہید ہونے والے لانس نائک چندر شیکھر ہربولا کی میت بدھ کے دن ان کے گھر پہنچی۔ جہاں کچھ دیر کے لئے رشتے دار، وزیر اعلی اور اہل علاقہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد رانی باغ کے چترشالا گھاٹ پر لاش کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ یہ آگ ان کی بیٹیوں نے جلائی تھی۔اس موقع پر، ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے شہید پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کی۔ان کے ساتھ فوجی ویلفیئر وزیر گنیش جوشی اور خواتین کو باختیار وزیر ریکھا آریہ نے بھی انھیں خراج عقیدت پیش کی۔آج جیسے ہی شہید چندر شیکھر ہربولا کی میت ڈاہریہ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تو پورا علاقہ حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھا۔وزیر اعلی مسٹر دھامی نے کہا کہ شہید چندر شیکھر کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے لئے قربانیاں دینے والے اتراکھنڈ کے فوجیوں کی یاد میں سینک دھام قائم کیا جا رہی ہے ۔ فوجی دھام میں شہید چندر شیکھرکی یادیں محفوظ رہیں گی۔ فوجی بہبود کے وزیر گنیش جوشی نے کہا کہ حکومت شہید کے خاندان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔حکومت سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔پھول کی چادر چڑھانے کے بعد شہید چندر شیکھرکی میت کو چتر شیلا گھاٹ، رانی باغ کے لئے روانہ ہوئے ۔ جہاں شہید کو مکمل سرکاری اعزاز اور فوجی بینڈ کے ساتھ دلی الوداع کیا گیا۔اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی نم آنکھوں سے شہید کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS