پرنائے رائے اور رادھیکا رائے کا این ڈی ٹی وی بورڈ سے استعفی

0

ئی دہلی (ایجنسی): نئی دہلی ٹیلی ویژن لیمیڈڈ کے فائونڈر اور ڈائریکٹر پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے اپنے عہدے سے استفعی دیا دیا ہے۔ ان کا استعفی این ڈی ٹی وی نے نئے بورڈ نے منظور بھی کرلیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے نئے بورڈ نےمنگل کو پرنائے رائے اور رادھیکا رائے کے آر آر پی آر ایف ہولڈنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ (آرآرپی آر)کے ڈائریکٹر عہدے سے استفی کو منظوری دے دی ہے۔ این ڈی ٹی وی لمیٹڈ نے کل اسٹاک ایکسچیج کو یہ معلومات فراہم کی ہے۔ اڈانی گروپ کی این ڈی ٹی وی کے حصول کے لئے کھلی پیشکش کے بیچ یہ خبر آئی ہے۔ استعفی کے بعد پرنائے رائے اور رادھیکا رائے دونوں این ڈی ٹی وی کے موجودہ اور لمبے وقت سے پروموٹر اور مینجمنٹ کمپنی سے باہر ہو گے ہیں۔
اڈانی گروپ نے میڈیا کمپنی این ڈی ٹی وی کے پروموٹر گروپ کی گاڑی آر آر پی آر ہولڈنگ پرایوٹ لمیٹڈ میں 99.5فیصدی حصہ داری حال کرلی ہے اور اس کا قبضہ حاصل کرلیاہے۔ آر آر پی آر نئی دہلی ٹیلی وژن لیمٹڈ (این ڈی ٹی وی) کا پروموٹر گروپ ہے۔ این ڈی ٹی وی کے نئے بورڈ نے فوری طور سے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائویٹ لمیٹڈ بورڈ میں سودیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیہ اور سینتھل سنائیہ چنگلوارائن کو ڈائرکٹر مقرر کیا ہے۔
اڈانی گروپ نے اگست میں ہی وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کا حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر فرم آرآرپی آر ہولنڈنگ نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے اڈانی گروپ کے مالکانہ حق والے وشوا پردھان کمرشل (وی سی پی ایل) کو اپنی ایکویٹی سرمایہ کے 99.5فیصد شیئر کو منتقل کردیا تھااس طرح اڈانی گروپ کے ذریعہ این ڈی ٹی وی کےسرکاری حصول کو پورا کیا گیا ہے۔

ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS