شردھا کو قتل کرنے کاافسوس نہیں،آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں جرم کا اعتراف کیا

0

نئی دہلی (ایجنسی): شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا کو لے کر یہ کہا جارہا ہے کہ آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں کئی اہم خلاصے کئے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں اطلاعات کے مطابق آفتاب نے پالی گراف ٹیسٹ میں شردھا کے قتل کی بات قبول کی ہے۔ اس رپورٹ میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے والے افیسروں کے حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے۔ پولی گراف ٹیسٹ میں آفتاب نے تفتیش کاروں سے کہا کہ شردھا کو قتل کرنے کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ آج یعنی بدھ کو آفتاب کے پولی گراف ٹیسٹ کی فائل رپورٹ بھی سامنے آسکتی ہے۔ یہ رپورٹ جانچ افیسروں کو سونپی جائے گی۔ اس فائل رپورٹ کی بنیاد پر اس مشہور قتل کیس میں اب تفتیش کو اب آگے بڑھایا جائے گا۔
اس سے پہلے پیر کو جب آفتاب کو لے کر پولیس کی ٹیم روہنی واقعہ ایف سی ایل دفتر سے نکلی تھی تب اس کی وین پر کچھ لوگوں بے حملہ کردیا تھا۔ پولیس وین میں بیٹھے آفتاب کو نشانہ بناکر یہ حملہ کیا گیا تھا۔ ان لوگوں کے ہاتھوں میں تلواریں تھی۔ اچانک ہوئے اس حملہ سے حالات کافی خراب ہوگئے تھے۔ پولیس کے جوانوں نے اس حملہ کو ناکام بنادیا۔حملہ کے بعد پولیس نے دو حملہ کرنے والوں کو پکڑلیا تھا۔ایک حملہ کرنے والے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہو شردھا کے 36ٹکڑے والے والے آفتاب کے 70ٹکڑے کرنا چاتہا ہے۔ان حملہ کرنے والے کے خلاف پرشانت وہار تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ آفتاب کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے جیل وین میں بھی تھرڈ بٹالین کے جوانوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمہ:دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS