شیوراج کابینہ میں منگل کوتوسیع کاامکان

0

بھوپال: مدھیہ پردیش میں تین ماہ سے زائد پرانی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی کابینہ کا طویل انتظارکے بعد کل  توسیع کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ چوہان اورریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما گزشتہ روز یہاں سے دہلی روانہ ہوئے تھے اورگزشتہ رات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر  لیڈروں سے بات چیت ہو گئی ہے ۔  میٹنگوں کا دور آج بھی جاری رہے گا اور چوہان کی بعد دوپہر وزیر اعظم نریندرمودی سے ممکنہ ملاقات کریں گے ۔ دیر رات  تک چوہان واپس آئیں گے اورکل وہ اپنی کابینہ کی توسیع کریں گے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کی  انچارج گورنرآنندی بین پٹیل بھی کل صبح لکھنؤ سے یہاں پہنچیں گی اور پہلے وہ خود حلف لیں گی۔ انہیں کل ہی مدھیہ پردیش کے گورنر کے عہدے کا اضافی چارج سونپا جائے  گا۔ 
گورنر لال جی ٹنڈن کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے محترمہ پیٹیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔پہلے محترمہ پٹیل کے آج بھوپال پہنچنے کی توقع تھی،لیکن سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب وہ یہاں منگل کی صبح ہی آئیں گی۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق سینئر لیڈر جوترادتیہ سندھیا بھی منگل کی صبح یہاں پہنچیں گے اور وہ رات کو قیام کرنے کے بعد بدھ کے روز یہاں رہے گے ۔وہ
حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ سندھیا پارٹی  لیڈروں اوراپنے حامیوں کے ساتھ آئندہ ہونے والےاسمبلی ضمنی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ ریاست میں کابینہ کی توسیع کے لئے ایک طویل عرصے سے کوشش جاری تھی ۔نئے وزراء کےناموں کے سلسلے میں سینئرلیڈروں کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے اورمرکزی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے چوہان دہلی روانہ ہوئے تھے۔ان کے ہمراہ ریاستی صدر شرما اورریاستی تنظیم کے جنرل سیکریٹری سہاس بھگت بھی  گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS