امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے ادھورا خواب اب پورا ہوگیا

0

ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ پوجا ہیگڈے کا ادھورا خواب اب پورا ہو گیا ہے۔ بالاآخر پوجا ہیگڈے نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے۔ پوجا ہیگڈے نے سوشل میڈیا پر امیتابھ کے ساتھ اپنی کینڈڈ فوٹو شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ آخرکار
https://www.instagram.com/p/CWlLNyAqog-/?utm_source=ig_embed&ig_rid=25de7e5b-8c7e-4d02-a18a-e15b818e3ae1
انہیں امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ اس تصویر میں امیتابھ بچن رسمی انداز میں نظر آ رہے ہیں جب کہ پوجا آرام دہ لباس پہنے ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پوجا ہیگڈے تھالاپتی وجے کی ‘بیسٹ’، چرنجیوی اور رام چرن کے ساتھ ‘اچاریہ’، پربھاس کے ساتھ ‘رادھے شیام’، سلمان خان کی ‘بھائی جان’ اور رنویر سنگھ کے ساتھ ‘سرکس’ میں بھی نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS