شمال سے جنوب تک ضمنی انتخابات کااعلان

0
Image:The Tribune

14اسمبلی اور 2لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ 17اپریل کو، نتائج2مئی کو
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے منگل کو ملک میں خالی پڑی پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن نے کہاکہ آندھراپردیش اور کرناٹک کے 2 پارلیمانی حلقوں اور مختلف ریاستوں کی 14 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 17اپریل کو پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش میں 23-تروپتی اور کرناٹک میں2-بیلگام پارلیمانی حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ان انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 2مئی کو ہوگی۔ اسمبلی ضمنی انتخابات میں گجرات کی موروا ہدف سیٹ ، جھارکھنڈ کی مدھو پور، کرناٹک کی بساواکلیان اومسکی، مدھیہ پردیش کی داموہ، مہاراشٹر کی پنڈھر پور، میزورم کی سیل چھٹ، ناگالینڈ کی نوک سین، اوڈیشہ پپلی، راجستھان کی سہارا، سرجان گڑھ اور راجسمند، تلنگانہ کی ناگ ارجن ساگر اور اتراکھنڈ کی سالپ سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
کہاں کتنی سیٹوں پر ضمنی انتخابات:
اسمبلی:
راجستھان(3سیٹیں):سہارا، سجان گڑھ، راجسمند °
مدھیہ پردیش(ایک سیٹ): دموہ °
گجرات(ایک سیٹ):مورواہدف °
مہاراشٹر(ایک سیٹ): پنڈھرپور °
اتراکھنڈ(ایک سیٹ):سلٹ °
جھارکھنڈ(ایک سیٹ): مدھوپور °
کرناٹک(دوسیٹ): بسوکلیان اور مسکی °
میزورم(ایک سیٹ): سیرچھپ °
ناگالینڈ(ایک سیٹ):نوک سین °
اوڈیشہ(ایک سیٹ): پپلی °
تلنگانہ(ایک سیٹ): ناگ ارجن ساگر °
لوک سبھا:
آندھرا پردیش(ایک سیٹ):تروپتی °
کرناٹک(ایک سیٹ) : بیلگام °

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS