دنیا میں ہندوستان کی شبیہ مجروح ہوئی ہے:یشونت سنہا

0

لکھنؤ: شہریت قانون اور این آر سی پر منفی راءے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی سے بغاوت کرنے والے و سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے پیر کو مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ سنہا نے سماج وادی پارٹی کے دفتر پر صحافیوں سےبات چیت میں کہا کہ سی اے اے کے حوالے سے پورے ملک میں ہورہے احتجاجی مظاہروں سے پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کے لئے سیدھے طور پر مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی سرکار ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے اعلان سے پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ لوگ خاص طور سے اقلیتی طبقہ ڈرا ہوا ہے۔ اور اس کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اس خوف کے ماحول سے باہر نکالے۔ ان سےبات کرے اور ان کے شہبات کا ازالہ کرے، جس سے ملک میں امن وامان قائم رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS