ایم پی کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ہاکی کھلاڑی سنیتا چندرا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

    0

    بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ہندستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے۔ کمل ناتھ نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ہندستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا کے انتقال کی غم ناک خبر موصول ہوئی ۔ چندرا نے کھیل کے شعبہ میں ریاست اعزازبڑھایا۔ انھوں نے خدا سے آنجہانی کے روح کی تسکین اور غم زدہ خاندان کوصبر عطاکرنے کی دعاکی ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS