کرش-4 میں ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی دیپیکا پاڈوکون

    0

    ممبئی:بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ریتک روشن کے ساتھ اداکاری کر سکتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے دیپیکا پاڈوکون اور ریتک روشن ایک ساتھ کام کرنے کے لئے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں اداکار فرح خان کی ایک فلم میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ دونوں فنکار اب فلم کرش۔4 میں نظر آسکتے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ پرینکا چوپڑہ اب ریتک کے ساتھ کرش سیریز کی چوتھی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ قبل ازیں وہ کرش فرنچائزی فلموں میں ریتک کے اپوزٹ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ریتک اور ان کے والد راکیش روشن اس فلم کے لئے دیپیکا پاڈوکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ دیپیکا گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے کردار کے تیئں کافی محتاط رہی ہیں اور ان کے کردار کو کافی بااثر ہونا چاہیے، اس کے بعد ہی وہ اس فلم میں کام کرنے کیلیے راضی ہونگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS