حکومت کو سرحدی تنازعہ پر ملکی مفاد میں اقدام کرنے کی ضرورت: مایاوتی

0

 لکھنؤ: کشمیر لداخ میں چینی افواج کے ذریعہ ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش اور 20ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو پوری احتیاط کے ساتھ ملکی مفاد میں ہر ضروری اقدام کرنے چاہئے۔ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'لداخ علاقے میں چین کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سمیت 20ہندوستان فوجیوں کی شہادت کی خبر کافی تکلیف دہ اور دل کو رنجور کرنے والی ہے۔ خاص کر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات تناؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کو اب مزید احتیاط و سوجھ بوجھ کر مظاہرہ کرتےہوئے ملکی مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے مزید کہا' ملک کو یقین ہے کہ ہندوستانی حکومت ملک کی آن بان شان کے حساب سے ہی وقت پر صحیح فیصلہ کرے گی اور ملک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو کبھی ہڑپنے نہیں دے گی۔ اچھی بات ہے کہ حکومت کی ناکامیوں کو نظر انداز کر کے پورا ملک متحد ہے۔ اب حکومت کو عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے'۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS