پرینکا گاندھی کو دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف معاملہ درج

0

نئی دہلی: سوشل میڈیا کے ذریعہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والی عورت کے خلاف اترپردیش میں بستی ضلع کے کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرینکا واڈرا نے اتوار کے روز مزدوروں کے مسئلوں کے سلسلے میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گجرات، دہلی، اندور اور ممبئی سمیت دیگر ریاستوں میں آباد مزدوروں کی مالی حالت خراب ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کو ان کے گھر واپسی کا انتظام کرنا چاہئے۔
 پرینکا واڈرا کے ٹویٹ کے جواب میں آرتی پانڈے نے لکھا،’میرا بس چلے تو میں اس کو گولی مارکے دھرتی کا بوجھ ہلکا کردوں۔‘
ریاستی کانگریس نے اس معاملے میں فوری طورپر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بستی کوتوالی پولیس کو ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 506اور66آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ 
پولیس معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS