ممبئی:جس لوک اسپتال کی 31 نرسیں اور 5ڈاکٹر انفیکٹڈ

    0

    ممبئی: جس لوک اسپتال کی 31 نرسیں اور پانچ ڈاکٹر کورونا وائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان نرسوں کو اسپتال کے بلارڈ پیئر ہاسٹل میں کوارنٹین کردیا گیا ہے۔ جن نرسوں میں انفیکیشن پایا گیا ہے، ان میں کوئی علامات نظر نہیں آرہی ہیں۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔پانچ متاثرہ ڈاکٹروں میں ایک رجسٹرار آف میڈیسن، ایک رجسٹرار آف پلمونولوجی، ایک سینئر انیستھیٹک، ایک جونیئر انیستھیٹک اور ایک جونیئر ریڈیولاجیکل شامل ہیں۔
    اسپتال کے ذرائع کے مطابق جب اس مہینے کے شروع میں اسپتال میں ایک پازیٹیو معاملہ سامنے آیا تھا، اس وقت 100 سے زیادہ نرسنگ اسٹاف کو ہاسٹل میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔ زیادہ تر ملازمین کی ٹسٹ رپورٹ نیگیٹیو آئی لیکن انہیں 14 دنوں کے لازمی کوارنٹین میں رکھا گیا۔
    اسپتال کے ایک ملازم نے کہا ’’اسپتال مٹھی بھر نرسنگ اسٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے جنہیں طویل شفٹوں میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ نے باقی کے ملازمین کو کل سے کام پر واپس بلانے کا منصوبہ بنایا ہے لہذا انہیں ایک لازمی دوسری جانچ سے گزرنا پڑا۔ ان کے نتائج جمعہ کو آئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS