پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار

0

انتاکیا: (یو این آئی/ اسپوتنک) پولیس نے ترکی میں استنبول کے تقسیم اسکوائر میں 2013 کے حکومت مخالف مظاہروں کی سالگرہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے 50 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مظاہرین کی وکیل زبیدہ چاپر نے کہا کہ ’’تقریباً 50 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد انہیں سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حوالے کر دیا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ منگل کو تقسیم اسکوائر پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے طلباء کو پولیس نے مارا پیٹا ہے۔
واضح رہے کہ ترک۔عثمانی دور کے تقسیم فوجی بیرکوں کی تعمیر نو اور تقسیم اسکوائر کے قریب غازی پارک میں درختوں کی کٹائی کے خلاف 31 مئی 2013 کو مظاہروں نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یہ احتجاج جلد ہی حکومت مخالف مظاہروں میں بدل گیا۔ مظاہروں کو ترکی کے نصف صوبوں اور یورپ میں مقیم ترک شہریوں کی حمایت حاصل تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS