اشتعال انگیز بیان دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت : بسوراج بومئی

0

منگلورو، (پی ٹی آئی) : کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے منگل کو کہا کہ پولیس کو ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں جو سماج میں دراڑ پیدا کرنے کےلئے اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں۔ بومئی نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں قانون و انتظام اور امن برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں مذہبوں کے درمیان کوئی راست لڑائی نہیں
ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں اور ان کے لیڈر پرامن ماحول کو خراب کرنے کےلئے اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون وانتظام قائم رکھنے
کےلئے قدم اٹھانے پر پولیس ڈائرکٹر جنرل نے سبھی ضلع کمشنروں کے ساتھ پیر کے روز بات چیت کی۔ اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے
موضوع پر بومئی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بی ایس ید یورپا، سینئر لیڈر ارون سنگھ اور نلن کمار کتیل کی صدارت والی 3 ٹیمیں پوری ریاست کا دورہ کریں گی۔ ریاست
کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ 16 اور 17 اپریل کو بلائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS