ہندوستان کے ساتھ ’پرامن‘رشتے کے خواہاں :شہباز شریف

0

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ا پنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کا مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا
اسلام آباد (پی ٹی آئی) : پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ا پنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ا نہیں مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ ’پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی‘رشتہ چاہتا ہے۔ شہباز شریف نے حالانکہ اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر سمیت زیر
التوا تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے۔ مودی کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیتے ہوئے شریف نے ٹویٹ کیاکہ ’پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی رشتہ چاہتا ہے۔ جموں و کشمیر سمیت زیر التوا تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی قربانی سب کو پتہ ہے۔ آئیے امن یقینی بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر دھیان دیں۔‘مودی نے پیر کو 70 سالہ شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہندوستان خطہ میں امن و استحکام چاہتا ہے جو دہشت گردی سے آزاد ہو، جس سے ’ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی یقینی بنا سکیں۔‘ شریف نے پیر کو اپنے پہلے ہی خطاب میں کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ وادی میں لوگوں کا ’خون بہہ‘ رہا ہے اور پاکستان انہیں ’سفارتی اور اخلاقی حمایت‘ دینے کے ساتھ ساتھ ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر یہ موضوع اٹھائے گا۔ عمران خان کی جگہ لینے والے شہباز شریف نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے رشتے چاہتے ہیں، لیکن کشمیر مسئلہ کے حل کے بغیر اسے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔
دریں اثنا پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سبھی سرکاری ملازمین کے 2دن کی
ہفتہ وار چھٹی کے ضابطہ کو ختم کردیا ہے۔ ملک میں سرکاری ملازمین کو اب ایک ہی دن چھٹی ملے گی۔اس کے علاوہ آفس ٹائمنگ بھی اب صبح 10بجے کے بجائے 8
بجے سے شروع ہوگی۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ اقتصادی بحران سے گھرے ملک کو باہر نکالنے کی ایک کوشش ہے۔ شہباز شریف صبح
8 بجے پی ایم آفس پہنچ گئے، جبکہ ملازم 10بجے ہی پہنچے۔ شہباز شریف کے 8 بجے ہی پی ایم آفس پہنچنے سے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی
انہوں نے اعلان کیا کہ اب سے سبھی ملازمین کیلئے یہی ٹائمنگ رہے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ اب صرف اتوار کو ہی ایک ہفتہ وار چھٹی رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS