پولیس نے کانگریس انل چودھری سمیت کئی کارکنان کوحراست میں لیا

0

نئی دہلی :دہلی پولیس نے راج نیواس کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کر رہے کانگریس دہلی کے صدر انل چودھری سمیت دیگر کارکنان کو پیر کے روز یہاں سول لائن میں حراست میں لے لیا۔ 
راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر منتخب حکومت کو غیر جمہوری ڈھنگ سے گرانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنان
یہاں راج نیواس کے باہر مظاہرہ کرنے کے لیے سول لائن میں لوڈلو کیسل اسکول کے پاس یکجا ہوئے۔ پولیس نے انھیں آگے نہیں بڑھنے دیا اور جبراً آگے بڑھنے کی
کوشش کرنے والوں کو حراست میں لیا ہے۔ 
چودھری نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو گرانا جمہوریت کا قتل ہے۔ یہ قتل بی جے پی راجستھان میں کر رہی ہے۔ حکومت پولیس کا استعمال کرکے جمہوریت
کے قتل کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دینا چاہتی ہے۔ 
مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا کہ کانگریس کارکنان سول لائن میں لوڈلو کیسل اسکول کے پاس یکجا ہوئے تھے۔ پولیس نے کسی کو بھی وہاں سے آگے نہیں
بڑھنے دیا اور ہر کسی کو حراست میں لے کر میرِس نگر تھانے لے گئی۔ 
غور طلب ہے کہ کانگریس نے بی جے پی کی پالیسی کو جمہوریت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب حکومتیں گرانے کی سازش کے خلاف پارٹی پارٹی
نے پورے ملک میں راج بھون کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ گورنر بی جے پی کی حکومت بنانے اور کانگریس کی منتخب حکومتیں گرانے کی
سازش میں ملوث ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS