سوڈان: حملے میں 60 افراد ہلاک،ایمرجنسی کا اعلان

    0

    اقوام متحدہ: سوڈان کے مغربی دارفورصوبہ میں ہوئے حملے میں 60 افراد کی موت ہوگئی ہے اور تقریبا 60 لوگ  زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان  کردیا ہے۔
    اقوام متحدہ میں انسانی معاملوں کے دفتر(او سی ایچ اے) نےایک بیان میں کہا ہے کہ’’سوڈان کے مغربی  دارفور صوبہ کے ماسٹری گاؤں میں ہوئے ایک حملے میں 60 سے زیادہ لوگوں  کی موت ہوگئی اورتقریبا  60 زخمی ہوگئے ہیں۔‘‘
    خبررساں  ایجنسی سانا کے مطابق  علاقوں میں مختلف  قبائلیوں کے دوران سنیچراوراتوارکی رات تک جھڑپیں ہوئی ہیں۔اس تشدد پسندانہ واقعات کی وجہ سے افسران کو 13 جولائی کو ایمرجنسی کااعلان کرنے کے لئے مجبورہونا پڑا۔
    وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی سلامتی  کے لئے سلامتی فورسوں کو بھیجے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS