زہریلی شراب معاملہ:13 قصورواروں میں سے9 افراد کو پھانسی، 4 کو عمر قید

0

گوپال گنج :بہار کے گوپال گنج ضلع کی ایک عدالت نے تقریباً ساڑھے 4 سال قبل ہونے والے زہریلی شراب معاملے کے سلسلے میں 13 قصورواروں میں سے 9 کو پھانسی کی سزا سنائی ہے جب کہ 4 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس واقعہ میں کم از کم 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 4 دیگر کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔
خصوصی پبلک پروزیکیوٹر روی بھوشن شریواستو نے بتایا کہ اپر ضلع جج (دوئم) لو کش کمار نے جمعہ کو اس معاملے کے 13 قصورواروں میں سے 9 کو پھانسی کی سزا سنائی۔ پھانسی کی سزا پانے والے لوگوں میں چھٹو پاسی، کنہیا پاسی، نگینہ پاسی، لا بابو پاسی، رنجیت چودھری اور منا چودھری شامل ہیں۔ شریواستو نے بتایا کہ معاملے میں 4 خاتون قصورواروں لال جھری دیوی، کیلاشو دیوی، اندو دیوی اور ریتا دیوی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 اگست 2016 کو کھجربانی محلے میں زہریلی شراب پینے سے 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی 4 لوگوں کی آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مجموعی طور پر 14 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا جس میں سے ایک کی عدالتی حراست میں ہی موت ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS