شردپوار کے قافلہ کی پائلٹ کار  حادثہ کا شکار 

    0

    ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار کے قافلے کی پائلٹ کار کوآج  پونے میں حادثہ  کا شکار ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
     موصولہ اطلاع کے مطابق شردپوار کے قافلے میں ان کی کار کے پیچھے چلنے والی پولیس کی کار ڈرائیور کے قابو میں نہیں رہی اور پل کے نیچے جاگری جس کے
    نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔اس کی وجہ سے ممبئی اور پونے کے درمیان ایکسپریس وے پرٹریفک جام ہوگیا۔شردپوارٹھیک ٹھاک ہیں اور آگے کا سفر جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS