پاکستان:اپوزیشن کا بائیکاٹ، حمزہ شہباز پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) : پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے ایک ہنگامہ خیز اجلاس میں حکومتی ارکان کے بائیکاٹ کے بعد قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے مطابق پنجاب کے 21ویں وزیراعلی منتخب ہونے والے 48 سالہ میاں حمزہ شہباز کو 197 ووٹ ملے جبکہ پرویز الہی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ یاد رہے قانون کے مطابق 371 کے ایوان میں قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ حمزہ شہباز اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے ہیں۔ انہیں خاندانی اور موروثی سیاست کی علامت کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے بلایا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز بدترین بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملے کے بعد ایوان کی کارروائی کو روکنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کا عمل کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار ہو گیا۔ حالات اس قدر خراب ہو گئے تھے کہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اور اینٹی رائیٹس فورس کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں بلوانا پڑا، جنہوں نے دھینگا مشتی کرنے والے کئی ارکان اسمبلی کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے ہفتے کی صبح ہوا۔
اجلاس کے باقاعدہ ا?غاز سے پہلے ہی ایوان کی فضا کشیدہ ہو گئی تھی۔ پی ٹی ائی اور قاف لیگ کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں بااواز بلند لوٹا لوٹا کے نعرے لگانا شراع کر دیے تھے۔ اس موقعے پر کئی خواتین اپنے بیگوں میں چھپا کر بڑی تعداد میں لوٹے ایوان میں لے ائیں۔ انہوں نے فضا میں لوٹے اچھالے اور شدید نعرے بازی کی۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری جوں ہی ایوان میں داخل ہوئے تو ان پر پہلے پلاسٹک کے لوٹوں سے حملہ کیا گیا بعد ازاں پی ٹی ائی کے اراکین نے ان کا گھیراؤ کر لیا۔ ان کو دھکے اور مکے مارے گئے اور ان کے بال نوچے گئے۔ اسمبلی کا سکیورٹی سٹاف اپنے ڈپٹی اسپیکر کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ بڑی مشکل سے ڈپٹی اسپیکر کو ان کے چیمبر میں پہنچایا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اپنے چیمبر میں چیف سکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو بلوا کر انہیں اس حملے کی تفصیلات سے ا?گاہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عدالت کی ہدایت پر وزیراعلی کے انتخاب کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS