بہار میں وزیراعظم نریندر مودی کی مجوزہ ریلی سے کانگریس اور آرجے ڈی میں خوف طاری : شاہنواز حسین

0

 بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہاکہ بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور اس کی معاون کانگریس اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں وزیراعظم نریندر مودی کی مجوزہ ریلی سے گھبراگئی ہے اور فضول بیان بازی کر رہی ہے ۔ 
مسٹر حسین نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم مودی کی این ڈی اے امیدواروں کے حق میں ہونے والی 12 ریلیوں کو خطاب کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی آرجے ڈی اور کانگریس میں گھبراہٹ طاری ہوگئی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے دو تہائی اکثریت سے انتخاب جیت کر پھر سے حکومت کی تشکیل کرے گی ۔ 
سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ بہار کی ترقی کے معاملے پر اس بار کا اسمبلی انتخاب لڑاجارہاہے اور ریاستی حکومت نے جو اب تک کام کیاہے اسے لیکر لوگوں کے مابین جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو کس بنیاد پر 10 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کر رہے ہیں یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیںہے ۔
مسٹر حسین نے کہاکہ مہا گٹھ بندھن اب مہا گٹھ بندھن نہیں رہ گیا بلکہ اب یہ صرف آرجے ڈی کا گٹھ بندھن بن کر رہ گیا ہے ۔ ایک کنبہ کی پارٹی ہے اور اس میں باہر والوں کے لئے کوئی مقام نہیںہے ۔ جو آرجے ڈی کی ناکامی کی علامت ہے ۔ آرجے ڈی سی پی آئی ۔ ایم ایل کے ساتھ اتحاد کر کے جنوبی بہار کے لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہاکہ بہار وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ جس طرح سے بہار کے لوگوںنے گذشتہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی کو چالیس میں سے 39 سیٹوں پر جیت دلاکر یہ ثابت کر دیا تھاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ٹھیک اسی طرح سے اسمبلی انتخا ب کے بھی نتائج آئینگے ۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS