بی ایچ یو  کے بانی کو پی ایم مودی کا خراج  تحسین

0

نئی دہلی: ماہر تعلیم، مجاہد آزادی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ کی آج جینتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ٹویٹ  کرکے کہا  کہ ۔’’بھارت ماتا کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے مهامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کی جینتی پر خراج تحسین۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں  بیش قیمت  تعاون  دینے کے ساتھ آزادی کی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کے  علم  اور  آدرش  ملک کے باشندوں کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے‘‘۔مدن موہن مالویہ کی پیدائش 25 دسمبر 1861 کو اترپردیش کے پرياگ راج میں ہوئی تھی۔ انہوں نے  ہندوستان  کی آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور 1916 میں بنارس ہندو یونیورسٹی قائم کی۔ ان کا انتقال 12 نومبر 1946 کو وارانسی میں ہوا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS