پانچ اگست کو وزیراعظم مودی جائیں گے اجودھیا،ہوگا بھومی پوجن

0

نئی دہلی: اجودھیا میں شری رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست  کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس اجودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت موہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے اجودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شری رام جنم بھومی نیاس کی جانب سے  مودی کو تین اور پانچ اگست کو آنے کی دعوت دی گئی تھی وزیراعظم کی جانب سے پانچ اگست کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔
کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے بھومی پوجن کا پروگرام کئی بار ٹالا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS