وزیراعظم مودی کل ایشیا کا سب سے بڑا ریوا الٹر میگا سولر پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے

0

وزیراعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ریوا میں دنیا کے شمسی پروجیکٹ میں شامل ریوا الٹرامیگا سولر پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریوا الٹرا میگا سولر پروجیکٹ کی نقاب کشائی ہوگی۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل لکھنو اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان بھوپال سے شامل ہوں گے۔ نقاب کشائی پروگرام میں مرکزی وزیرمملکت(آزادانہ چارج) توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 22دسمبر 2017کو اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ پروجیکٹ کو تقریباً ڈھائی برس کے ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا گیا۔ پروجیکٹ سے سستی بجلی کی پیدا وار ہورہی ہے۔اس سے بڑی رقم کی بچت ہورہی ہے۔ اس پروجیکٹ کو عالمی بینک کاقرض ریاستی حکومت کی ضمامنت کے بغیر کلین ٹکنالوجی فنڈ کے تحت سستی نرخوں پر دیا گیا ہے۔یہ پروجیکٹ اس معنی سے بھی اہم ہے کہ اس میں فی یونٹ کی خریداری کی شرح 2 روپے 97پیسے ہے جو اب تک کی کم از کم شرح ہے۔ شمسی پروجیکٹ کو ماحولیات کے نظریہ سے دیکھیں تو ریوا سور پورجیکٹ سے ہر برس 15.7لاکھ ٹن ڈآئی آکسائڈ کے اخراج کو روکا جارہا ہے جو 2کروڑ 60لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔
پروجیکٹ کے نقاب کشائی پروگرام کو علاقائی نیوز چینلوں کے ساتھ ساتھ ویب لنک اور فیس بک پر بھی لائیو نشر کیا جائے گا جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ پروگرام سے جڑ سکیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS