مودی کا 17ستمبرکو ایس سی او چوٹی کانفرنس سے خطاب

0

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ جمعہ کے روز شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہوں کے چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں یہ کانفرنس ورچول ڈھنگ سے منعقد کی جائے گی۔کانفرنس کی صدارت تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کریں گے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزیراعظم مودی ویڈیو لنک کے ذریعے سے کریں گے اور کانفرنس کی اہم نشست سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ ایس جے نک،دوشانبے میں موجودرہیں گے۔ ایس سی او کے چوٹی کانفرنس میں رکن ممالک اور مشاہد (آبزرور) ممالک کے رہنما،ایس سی او کے سکریٹری جنرل، ایس سی او میں علاقائی انسداد دہشت گردی کے نظام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف اور دیگر مہمان موجود ہوں گے۔ پہلی بار ایس سی او چوٹی کانفرنس ورچول ذریعے سے منعقد کی جا رہی ہے۔ ہندوستان مکمل رکن کی حیثیت سے چوتھی بار اس کانفرنس میں حصہ لے گا۔ ایس سی او کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اس کانفرنس میں تنظیم کی دو دہائی کی حصولیابیوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اورمستقبل میں تعاون کے پہلو پر غور و خوض کیا جائے گا۔ علاقائی اور عالمی اہمیت کے اسٹریٹکجک مسائل پر بھی مذاکرہ ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS