صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے اسرائیلیوں کو حنوکاہ کے تہوار پر دی مبارکباد دی ہے۔ رام ناتھ کووند نے کہا کہ یہ تہوار استرائیلیوں کی زندگی میں خوشحالی لائے۔ وزیراعظم مودی نے اس تہوار کا موازنہ دیوالی سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔
صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’حنوکاہ روشنیوں کا تہوار اسرائیل کے سبھی لوگوں کے لئے ہے۔ یہ آپ کی زندگی میں خوشی لائے۔ میں اس تہوار کے موقع پر آپ سبھی کی خوشحال اور سکھ کی دعا کرتاہوں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ’’اسرائیل کے لوگوں کو حنوکاہ کی مبارکباد۔ حنوکاہ اور دیوالی تہوار ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یکساں ثقافتی تعلقات کو ظاہرکرتے ہیں۔ دونوں تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اسرائیل کایہ اہم تہوار ہے اور یہ آٹھ دنوں تک چلتا ہے۔
اسرائیلی تہوار کے موقع پر صدر جمہوریہ اور پی ایم نے دی مبارکباد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS