قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا پٹرول 25 پیسے ڈیزل 30 پیسے مہنگا

0

نئی دہلی : (یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد 4 مئی سے ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 90.99 روپے فی لیٹرپر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت آج 30 پیسے بڑھی اور یہ 81.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ تین دن میں دہلی میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل میں 69 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
ممبئی اور کولکتہ میں آج پٹرول 22-22 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے مہنگا ہوا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی میں 97.34 روپے ، چنئی میں 92.90 روپے اور کولکتہ میں 91.14 روپے فی لیٹر پرپہنچ گئی ۔
ڈیزل ممبئی میں 30 پیسے ، چنئی میں 26 پیسے اور کولکتہ میں 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 88.49 روپے ، چنئی میں 86.35 روپے اور چنئی میں 84.26 روپے فی لیٹررہی ۔
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لوگو ہو جاتی ہیں ۔
ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 90.99 —————— 81.42
ممبئی ———— 97.34 —————— 88.49
چنئی ———— 92.90 ————— 86.35
کولکاتا ———— 91.14 —————— 84.26

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS