نئی دہلی (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 95.77 ڈالر فی بیرل تھی۔ یو ایس کروڈ 0.79 فیصد کم ہوکر 88.38 ڈالر فی بیرل رہا۔
گھریلو تیل کی مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
مہانگر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………… 106.31..94.27
کولکتہ ……106.03…….92.76
چنئی………….102.63…….94.24
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS