نئی دہلی: (یو این آئی) تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24
چنئی میں پٹرول 102.63اور ڈیزل 94.24فی لیٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS