سری لنکا تنازعہ: سری لنکائی کرکٹر پٹرول لائن میں دو دن کھڑے رہے،پرکٹیس کے لئے بھی نہیں رہا ٹائم

0

نئی دہلی : سری لنکا میں حالات لگاتار خراب ہوتے جارہے ہیں۔ معیشت پوری طرح سے بیٹھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تیل اور دیگر ضروری سامان کی قلت آساما چھورہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی شدید کمی کے چلتے لوگ کئی دنوں تک قطار (لائن) میں کھڑے ہوکر تیل حاصل کررہے ہیں۔ سری لنکا کے نوجوان کرکٹر چمیکا کرونا رتنے بھی ان میں سے ایک ہیں۔ 2019 میں اپنے ملک کے لئے پہلا میچ کھیلنے والا یہ کھلاڑی سری لنکا کی اس پریشانی سے پریشان ہے۔
ہفتہ کو نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں چمیکا کرونا رتنے نے بتایا کہ دو دن سے قطار میں کھڑے رہنے کے بعد انہیں تیل مل گیا ہے۔ ایندھن کی بھاری کمی کے چلتے وہ اپنی پریکٹس کے لئے بھی نہیں جاپارہے ہیں۔


ہندوستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے چمیکا کرونا نے کہا کہ سری لنکا کے لے ہندوستان بڑے بھائی کی طرح ہے۔ اس نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ اس کی حمایت کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم بڑے بحران سے گزرہےہیں اور ہندوستان نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ہماری تاریخ کافی پرانی ہے۔ ہم موجودہ وقت میں جدوجہد کررہے ہیں۔ ہندوستان نے ہمارے لئے جو بھی کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے۔
ترجمہ : دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS