جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعے کی شام سیکورٹی فورسز نے چکن دا باغ علاقے میں لائن آف کنٹرول پار کرنے والی ایک پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے چکن دا باغ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی شام ایک پاکستانی خاتون نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف لائن آف کنٹرول پار کی اور اس طرف پہنچی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے مذکورہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پاکستانی خاتون کی شناخت 49 سالہ روزینہ ساکن فیروز بانڈا اسلام آباد پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی کہ آیا یہ خاتون جان بوجھ کر سرحد پار کر گئی ہے یا نہیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.