پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے اپیل

    0

    اسلام آباد :(ایجنسی)پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف پر ملک سے غداری کا معاملہ چل رہا ہے۔ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو سابق فوجی سربراہ کو موت
    کی سزا سنائی تھی۔ انہیں 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی لگانے کے معاملے میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔
      پاکستان کے سابق وزیرقانون اور پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایس سی ایم آر 1999، 1719
     صفحات کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ  ملزم کی غیرموجودگی میں یہ عداری دائر کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے  یہ فیصلہ جس وقت دیا تھا یہ اس وقت کے چیف
    جسٹس ارشاد حسین تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’حکومت مشرف معاملے میں قانونی اور آئینی عمل اپنائے گی اور فیصلے کے خلاف کورٹ کا بھی رخ کرسکتی ہے۔‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS