ایم سی ڈی قانون کے تحت غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کی مدت6 ماہ : تیس ہزاری کورٹ

0

نئی دہلی (ایس این بی) : ایک گھر میں 6 ماہ کی غیر قانونی تعمیر کے بعد ازخود نوٹس لینے پر عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کی کارروائی ختم کردی۔ یہ معاملہ کیرتی نگر کے مانسروور گارڈن علاقہ کا ہے۔ اس معاملے میں کارپوریشن نے 3 اپریل 2019 کو پولیس سے شکایت کی تھی اور 8 مارچ 2019 کو غیر قانونی بلڈر کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعدپولیس نے چھ ماہ بعد 3 دسمبر 2019 کو چارج شیٹ داخل کی۔ تیس ہزاری کورٹ کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ انشول مہتہ نے اپنے حالیہ حکم میں کہا ہے کہ کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 471 کے تحت غیر قانونی تعمیرات یا اس کی معلومات کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر نوٹس لیا جانا چاہیے۔ اس معاملے میں چارج شیٹ چھ ماہ بعد داخل کی گئی ہے۔ اس بنیاد پر اس معاملے میں کارروائی کا عمل ختم کر دیا جاتا ہے۔
یہ معاملہ ایک خاتون امرجیت کور سے متعلق ہے۔ انہیں غیر قانونی تعمیرات کے لیے 8 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور 3 دسمبر کو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ ان کے وکیل گگن گاندھی نے عدالت کو بتایا کہ کارپوریشن ایکٹ کے مطابق چھ ماہ بعد نوٹس لیا گیا ہے۔ اس لیے اس معاملے کی کارروائی بند کی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS