سیٹ امتحان کورونا سے متاثرہ افراد بھی دے سکتے ہیں ۔۔ خصوصی آ ئسولیشن وارڈتیار

0

کلکتہ, (یواین آئی) کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باوجود مغربی بنگال کالج سروس کمیشن نے کل 9جنوری کو ریاستی اہلیتی ٹسٹ (سیٹ)کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور کورونا پروٹوکول کے پیش نظر تیاریاں کی گئی ہیں ۔90ہزار امیدواروں کےلئے 2ہزار سنٹر بنائے گئے ہیں اور کورونا سے متاثر امیدواروں کےلئے علاحد ہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔
امتحان صبح 9:30بجے کے بجائے10:30بجے سے شروع ہوگا۔
کالج سروس کمیشن نے کورونا سے متاثرہ امیدواروں کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ کالج سروس کمیشن کی جانب سے کل ہونے والے سیٹ کا امتحان دینے والوں کے لیے مخصوص آئسولیشن روم تیار کیا گیا ہے۔کورونا وائرس سے متاثر امیدوار وں کے پاس پی پی ای کٹ ہونا ضروری ہے۔ ان کے لیے سوالیہ پرچے الگ سے رکھے جائیں گے۔ ان کے زیر استعمال او ایم آر شیٹس کو الگ سے پیک کرنا ہوگا۔ کالج سروس کمیشن نے ہر امتحانی مرکز کو ہدایت دی ہے۔
حالیہ دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امتحان دینے والوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے کمیشن کی جانب سے یہ خصوصی انتظام کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ امیدوار امتحانی مرکز میں آکر امتحان دے سکیں۔ کمیشن کا خیال ہے کہ کل ریاست بھر سے کورونا سے متاثر امیدوار بھی امتحانی مرکز میں آسکتے ہیں۔ اس لیے امتحانی مراکز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پہلے پرچے کا امتحان صبح 10:30سے11:30بجے شروع ہوگا۔ دوسرے پرچے کا امتحان دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔ امیدواروں کو صبح 9 بجے تک امتحانی مرکز میں رپورٹ کرنا ہوگی۔ ریاست کی رضامندی سے کالج سروس کمیشن نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ اس سال سیٹ میں امیدواروں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS