نئی دہلی :(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی سربراہی میں حزب اختلاف کی 14 جماعتوں کے لیڈروں نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ کی اور پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے جیسے متعدد مسائل پر آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راہل گاندھی کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ مٹنگ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے کے چیمبر میں منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ راہل گاندھی کے ساتھ ہی ہم خیال جماعتوں کے لیڈر ایوان میں تحریک التواء پیش کریں گے۔
اس میٹنگ میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی،ملیکارجن کھڑگ کے ساتھ ڈی ایم کے،نیشنلسٹ پارٹی کانگریس پارٹی،سماج وادی پارٹی،شیوسینا،راشٹریہ جنتا دل،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،عام آدمی پارٹی،آئی یو ایم ایل،آر ایس پی،کے سی ایم ،وی سی کے کے لیڈروں نے حصہ لیا۔