ملک میں ایک بار پھرکورونا کے 43،654 ہزارسے زائد نئے کیسز

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔
دریں اثنا،ملک میں کورونا وائرس کے 43،654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43،654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیزوبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،06،63147 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 1336 سے گھٹ کر 3 لاکھ 99 ہزار 436 رہ گئے ۔ اسی عرصے میں 640 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔

ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6641 سے گھٹ کر 85447 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 12645 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6058751 ہوگئی ہے جبکہ 245 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی کل تعداد 131859 ​​ہوگئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 8558 سے بڑھ کر 145876 ہوچکے ہیں اور 13415 مریضوں کی شفایابی کی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3143043 جبکہ 156 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 16326 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 570 سے گھٹ کر 22510 پررہ گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 32 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 36437 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2838717 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 574 سے گھٹ کر 22188 رہ گئی ہے اور 29 مزید مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد 33966 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 2495895 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 20965 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1923675 جبکہ 13292 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 186 سے گھٹ کر 11380 پر رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18095 افراد ہلاک اور اب تک 1495483 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 9237 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3791 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 629408 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 128 سے گھٹ کر 2390 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 985578 افراد ہلاکت خیز کورونا شفایاب جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13519 ہے۔
ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 583 رہ گئے ہیں اور جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 582018 ہوگئی ہے جبکہ 16281 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں کووڈ19 کے ایکٹیو کیسز 27 سے گھٹ کر 285 ہوچکے ہیں اور اب تک 10076 افراد ہلاک ، جبکہ 814413 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS