اترپردیش : بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ، 18 ہلاک

0

بارہ بنکی: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم 18 افراد کی موت ہوگئی جب کہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی ۔اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ 7 افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر میں کیا جارہاہے، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے بس پل پر کھڑی تھی ۔ڈرائیور اور کلینر ایکسل ٹھیک کررہے تھے۔ اسی درمیان کچھ مسافر بس سے نکل کر آس پاس کھڑے ہوگئے تھے اورکچھ مسافر بس کے آگے لیٹ کر آرام کررہے تھے کی تب ہی تیزرفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لکھنو ژون کے پولیس انسپکٹر جنرل سمیت دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاو کام شروع کرایا گیا۔
پرساد نے بتایا کہ بس کے نیچے دبے مسافروں کو باہر نکالا جارہاہے ۔ ہلاک شدگان میں بیشتر بہار کے ضلع سہرسہ،سپول اور سیتامڑھی کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ان میں ے بیشتر پنجاب اور ہریانہ میں کام کرتے تھے جو اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔بس ایک پرائیویٹ ٹریول کمپنی کی بتائی جارہی ہے۔
ہلاک شدگان میں سریش یادو،اندل مہتو۔سکندر مکھیا،مو نو سہنی،جگدیش سہنی ،جئے بہادر سہنی، بیج ناتھ اور بلرام کی ہی شناخت ابھی تک کی جاسکی ہے۔
https://twitter.com/ANINewsUP/status/1420194423086850052
حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر کئی کلو میٹر تک طویل جام لگ گیا۔ تیز بارش کے سبب راحت اور بچاو¿ کے کام میں پریشانی ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS