کسان مورچہ کی نظر انتخابی ریاستوں پر

0
Image:India.com

بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی کریں گے اپیل 10ٹ،ٹریڈ تنظیموں کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ
نئی دہلی (ایجنسیاں):آنے والے کچھ مہینوں کے بعد 5ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی ان ریاستوں میں مضبوطی سے الیکشن لڑرہی ہے۔ کیرالہ اور پڈوچیری میں جہاں بی جے پی پیر جمانا چاہتی ہے، وہیں آسام اور مغربی بنگال میں بھگوا پارٹی نے مخالفین کی نیند اڑارکھی ہے۔ اس درمیان سنیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کریں گے۔ سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے کہا کہ 10ٹریڈ تنظیموں کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے۔ سرکار پبلک سیکٹر کا جو نجی کرن کررہی ہے، اس کی مخالفت میں 15مارچ کو ملک بھر کے مزدور اور ملازمین سڑک پر اتریں گے اور ریلوے اسٹیشنوں کے باہر دھرنا اور مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرکار کی طرف سے اس تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مرکزی سرکار میں ہریانہ کے جو 3مرکزی وزرا ہیں، ان 3مرکزی وزرا کو ان کے گاؤں میں داخل ہونے پر روک لگادی جائے گی۔ یوگیندر یادو نے کہاکہ سنیکت کسان مورچہ کی آج کی میٹنگ میں ہم نے 15مارچ تک پروگرام کو حتمی شکل دے دینا ہے۔ 6مارچ کو جب مظاہرے کے 100دن پورے ہوجائیں گے تو کسان صبح 11بجے سے شام 4بجے کے درمیان کنڈلی، مانیسر، پلول ایکسپریس وے کو الگ الگ مقامات پر روکیںگے۔ کسان مورچہ نے مزید کہاکہ 8مارچ کو یوم عالمی خواتین کے موقع پرتمام مظاہرہ مقامات پر خواتین مظاہرین کو سامنے لائیںگے۔5مارچ سے کرناٹک میں ’’ایم ایس پی دلاؤ‘‘ تحریک شروع کی جائے گی، جس میں وزیراعظم سے فصلوں کیلئے ایم ایس پی یقینی بنانے کیلئے کہا جائے گا۔
بھارتی کسان یونین کے بلبیر ایس راجے والا نے کہاکہ ہم مغربی بنگال اور کیرالہ میں انتخابات کیلئے الگ الگ ٹیمیں بھیجیں گے۔ ہم کسی بھی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے، لیکن لوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ ان امیدواروں کو ووٹ دیں، جو بی جے پی کو شکست دے سکتے ہیں۔ ہم لوگوں کو کسانوں کے تئیں مودی سرکار کے رویے سے واقف کرائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS