Image:The hindu

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا ہے کہ مہاراشٹر میں کبھی بھی تاریخ نہیں رہی کہ شاید گورنر نے جمہوریت کی ذمہ داریاں نبھائیں لیکن بدقسمتی سے موجودہ دور میں گورنر ایسا کررہے ہیں۔
بارامتی میں صحافیوں کے ذریعہ پوار سے گورنر کے مقرر کردہ ممبروں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ریاستی حکومت اور کابینہ کے اختیار کردہ آئینی سفارشات پر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے بتایاکہ جب نریندر مودی خود وزیر اعلی تھے تو انہوں نے شکایت کی تھی کہ ان کے کام میں گورنر رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ پوار نے کہا کہ مودی نے اس وقت متعدد بار ایسی بات کہی تھی اور بدقسمتی سے انہیں اپنی ریاست میں ہی اسے برداشت کرنا پڑا تھا۔
پوار نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ مہاراشٹرا جیسی ریاست میں گورنر ایک مہرے کی طرح کام کررہا ہے اور حقیقی کردار مرکزی حکومت ادا کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS