سعوی عرب :نئے لیبر قانون کا نفاذ آج سے

0
Image:ArabNews

نئے قانون سے 80 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو فائدہ ہونے کا دعویٰ،سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے جاری ہوئے ایک لاکھ69 ہزار تعمیراتی پرمٹ
ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے قانون کے بعد کفالت کا نظام ختم ہوجائے گا۔آج یعنی اتوار سے نافذ ہونے والا ملازمت کا نیا قانون 3 نکاتی ہے، جس کے 4 بڑے اہداف ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے نفاذ سے مملکت میں کام کرنے والے تارکین وطن کو ملازمت کی تبدیلی کے اختیار سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے 80 لاکھ سے زائد غیر ملکی براہ راست نئے قانون سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں ملازمت کی اجازت کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں۔ جس کے تحت کوئی بھی غیر ملکی کارکن پہلے آجر سے دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کا مجاز ہے تاہم ضروری ہے کہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔
دریں اثناء سعودی عرب کی وزارت ہاؤسنگ و دیہی امور نے بتایا ہے کہ سال2019 سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک 169405 تعمیراتی پرمٹ جاری کیے گئے۔ یہ تعمیراتی پرمٹ مملکت میں ہاؤسنگ، تجارتی، حکومتی اور فلاحی تعمیراتی منصوبوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ و دیہی امور کی طرف سے ایجنسی کوبتایا کہ تعمیراتی منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ پرمٹ القصیم کے علاقے میں جاری کیے گئے۔ القصیم میں تعمیراتی پرمٹس کی تعداد 27 ہزار 483 ہے۔ اس کے بعد عسیر کے لیے 25 ہزار 790، مشرقی گورنری میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے 15 ہزار 723 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ حائل گورنری میں7 ہزار 538، مغربی دمام کی بلدیہ کی طرف سے 6926، خمیس مشیط میں 6483 پرمٹ شامل ہیں۔ سال 2019 میں مجموعی طور پر 59 ہزار 355 پرمٹ جاری کیے گئے۔ 2020 میں 92 ہزار 699 اور رواں سال پہلے اڑھائی ماہ میں 17 ہزار 351 تعمیراتی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS